گلبرگہ، 10/مئی(ایس او نیوز/شاکر ایم اے حکیم)ریاست کرناٹک میں کرونا وائیریس کی خطرناک صورت حال، روز روزکی کئی اموات اور ہزاروں افرادکے کرونا میں مبتلا ہونے کے سبب ضلع گلبرگہ کے علاوہ، ریاست دارلخلافہ اور ساری ریاست میں جو جنتا کرفیو اور دفعہ `144نافذ کیا گیا ہے اس کے سبب جنتا کرفیو کے مقررہ اوقات اور مکمل لاک ڈاؤن کے دوران تمام بازار اور دوکانیں بند رہیں۔ صرف ہسپتال اور میڈیکل اسٹورس اور کچھ ضروری اشیاء کی دوکانیں کھلی تھیں۔ پولیس نے گلبرگہ، بنگلور، رائچور، بیدر، یادگیر، میسور، ٹمکور، بیجاپور، بلاری اور کرناٹک کے دیگر تمام اضلاع میں نہایت کامیابی کے ساتھ جنتا کرفیو نافذ کیا تاکہ کروناکے تیزی سے پھیلتے ہوئے وائیریس کی تباہ کاریوں کا روکا جاسکے۔